ابنا: نیویارک کے ایک کلیسا میں گزشتہ رات ہونے والی نشست میں امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل رمزی کلارک، برائن بیکر اور سارا فلانڈرز جیسی شخصیات نے ایران کے خلاف پابندیوں اور اسی طرح ملت ایران کے خلاف امریکی حکام کی دھمکیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ان پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنگ مخالف ان تین مشہور شخصیات نے تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کو ملت ایران کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف قرار دیا۔امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل رمزی کلارک نے اس تقریب میں کہا کہ ایران اور شام دنیا کے خود مختار ممالک ہیں کہ جو امریکہ کے سامنے مزاحمت کر رہے ہیں اور اسی بنا پر امریکہ نے ان دونوں ممالک پر دباؤ ڈالنے اور ان پر پابندیاں لگانے کے لیے اپنی پوری طاقت صرف کر دی ہے۔......./169
10 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302057
امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد، اس ملک کے بہت سے سابق عہدیداروں اور جنگ مخالف شخصیات نے ایک بار پھر ملت ایران کے خلاف پابندیوں اور دھمکیوں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔